Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

بلوچستان کی ترقی اور عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کیا جائے گا، سیدال خان ناصر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اپنے ابائی حلقے صوبہ بلوچستان، کوئٹہ میں مختلف سماجی، عوامی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے عوام سے اپنے قریبی تعلق اور اجتماعی اقدار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سردار ولی کے صاحبزادے فضل محمد کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دولہا اور اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات بھی موجود تھیں۔ سیدال خان ناصر نے میزبان خاندان سے ملاقات کی اور خوشی کے اس موقع پر ان کے لیے دعاگو رہے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور شرکاءنے نو بیاہتا جوڑے کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سابق چیئرمین انجمن تاجران بلوچستان خدائی دوست محمد خان مرحوم کی رہائش گاہ جا کر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں اور دیگر لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی اور کاروباری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سیدال خان ناصر نے کہا کہ *خدائی دوست محمد خان* مرحوم نے تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔علاوہ ازیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سابق کونسلر و ناظم میر اسلم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے کی شادی کی خوشی میں خصوصی شرکت کی اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری اور سیاسی مصروفیات کے باعث وہ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے تھے، تاہم اہلِ علاقہ کی خوشیوں میں شریک ہونا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آج خصوصی طور پر مبارکباد دینے آئے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کو محبت، خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ میر اسلم اور اہلِ خانہ نے سیدال خان ناصر کی آمد کو باعثِ مسرت قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے ساتھ رابطہ، ان کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہونا عوامی نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی فلاح، ملکی ترقی، بلوچستان کی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور عوام کی خدمت کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *