Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، بابر خان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت صوبے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی چیف انجینئر لورالائی۔ژوب زون قاضی نور الحق چیف انجینئر فیڈرل پراجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان نعیم احمد سمیت متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز آفیسران نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے بھر میں الیکشن کمیشن کے تحت جاری 9 منصوبوں جن میں نئی عمارتوں اور باو¿نڈری وال کی تعمیر شامل ہے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ کے مطابق تمام منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور مقررہ اہداف کے مطابق پیش رفت جاری ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو تمام منصوبے جون کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران معیار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ منصوبے دیرپا اور عوامی ضروریات کے مطابق ہوں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نعیم احمد نے منصوبوں کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار قابلِ اطمینان ہے انہوں نے کہا کہ یہ ریمارکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے جاری تعمیراتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران دیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ صوبے کے انفراسٹرکچر کی جدید خطوط پر ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں۔ ان کا وڑن ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےذریعےبلوچستان میں ترقی خوشحالی اور بہتر عوامی سہولیات کو فروغ دیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *