Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

ایرانی سپریم لیڈر بھی مذاکرات میں براہ راست شریک ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں؛ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای امن مذاکرات کے عمل کا حصہ ہیں۔ وہ یقیناً شامل ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

انھوں نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت بھی ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری کبھی اُن سے ملاقات نہیں ہوئی ہے اس لیے ان کی صحت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

تاہم امریکی صدر نے ان خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو مجتبیٰ خامنہ ای اپنے جسم کے کئی حصوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای سمیت تمام متعلقہ رہنماؤں سے ملنا چاہوں گا اور ممکن ہے کہ مستقبل میں کسی وقت ہماری ملاقات ہو بھی جائے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ معاملات کس سمت جاتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے ایک اور حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے اصولی مؤقف سے اتفاق کیا ہے اگرچہ اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ مارچ میں ایران کے نئے سپریم لیڈر بننے والے مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظر عام پر نظر نہیں آئے ہیں۔ ان کے تحریری پیغامات کو بھی سرکاری نیوز چینلز پر پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔

فروری کے آخری روز اسرائیل کے فضائی حملے میں ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ اور بعض حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی اسی حملے میں زخمی ہوئے تھے اور ان کی ٹانگ پر شدید چوٹ آئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *