Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئی

بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

عوام بے روزگاری اور ہوشربا مہنگائی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں وزیراعلیٰ وزراء اور افسر شاہی عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے بجائے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیراحمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیراحمد مدنی، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعوداحمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بے حسی اور طرزِ حکمرانی نے عوام کو سنگین معاشی و معاشرتی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ حکومتی دعوؤں اور عملی اقدامات میں تضاد ہے وزیراعلیٰ وزراء اور افسر شاہی عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام بے روزگاری ہوشربا مہنگائی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی جیسے سنگین مسائل کے باعث شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ گندم کے بحران نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جسکے نتیجے میں بنیادی غذائی ضرورت غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خور عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہیں کی جاتی۔ عوامی مفادات کے تحفظ میں حکومتی غفلت اور انتظامی کمزوریوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *