Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسمحترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیاگنداواہ: نوشہرہ تا جھل مگسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ایمبولینسوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتراولپنڈی میں 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد پر شبہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدآشیانہ قائد کے بچے اپنی تربیت اور اخلاق سے والدین کی پہچان بن گئےپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئی

میر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاس

میر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت نصیرآباد ڈویژن کا اجلاس، بی این پی مینگل کو مزید فعال بنانے کا عزم

ڈیرہ مراد جمالی۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نصیرآباد ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ضلعی صدر نصیرآباد ماما میر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ، ممبر واجہ یعقوب بلوچ، سینئر رہنما میر عبدالغفور مینگل، ضلعی صدر سبی حمید اللہ بلوچ، جنرل سیکرٹری سبی سلطان احمد دیہال، ضلعی آرگنائزر کچھی میر فاروق خان مینگل، ڈپٹی آرگنائزر حمل بلوچ، ضلعی صدر جھل مگسی نثار احمد لاشاری، ضلعی صدر جعفرآباد بشیر احمد مینگل، سینئر نائب صدر جعفرآباد میر رفیق بلوچ، ضلعی آرگنائزر اوستہ محمد بابو دھنی بخش مینگل، ضلعی صدر جیکب آباد گلاب خان مینگل، جنرل سیکرٹری نصیرآباد میر عبدالباقی مینگل اور نصیرآباد کے سینئر رہنما میر علی دوست عمرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، سیاسی سرگرمیوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور قومی سیاست کے حوالے سے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ڈویژن اور ضلعی سطح پر مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے لیے تمام رہنما اور کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کا سیاسی پیغام عوام تک پہنچانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *