Banner

وفاقی بجٹ میں تاخیر ناکامی اور معاشی بے یقینی کا ثبوت ہے، سید امان شاہ

Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی بجٹ میں تاخیر ناکامی اور معاشی بے یقینی کا ثبوت ہے، سید امان شاہ
آئی ایم ایف کی ہدایات پر بجٹ سازی قومی خودمختاری اور عوامی مفادات کے منافی ہے۔
مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے شکار عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول ہے، عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں تاخیر اور آئی ایم ایف کی شرائط و ہدایات کے تحت بجٹ مرتب کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور قومی معیشت کے اہم فیصلے عوامی ضرورتوں کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی خواہشات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سید امان شاہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کسی بھی ملک کی معاشی سمت، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح و بہبود کا آئینہ دار ہوتا ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں بجٹ سازی کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہے جبکہ عوام کو اب تک یہ معلوم نہیں کہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت تیار ہونے والے بجٹ سے عام آدمی کو کسی قسم کا ریلیف ملنے کی توقع نہیں۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی خدشہ ہے کہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر مزید ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے گا۔ اس وقت ملک کا متوسط اور غریب طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور حکومت کی جانب سے کسی واضح ریلیف پیکیج کا اعلان نہ ہونا تشویشناک ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ قومی خودمختاری کا تقاضا ہے کہ ملک کے معاشی فیصلے پارلیمنٹ، ماہرین معیشت اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے کیے جائیں نہ کہ بیرونی اداروں کی ڈکٹیشن پر۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مقامی وسائل، صنعتی ترقی، زرعی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیجز، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، مواصلات اور روزگار کے منصوبوں کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جانے چاہئیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ترقی کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔ اگر بجٹ میں عوامی فلاح کے بجائے صرف مالیاتی اداروں کی شرائط کو ترجیح دی گئی تو اس کے منفی اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جائیں گے۔سید امان شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ایسا عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے جو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہو۔

وفاقی بجٹ میں تاخیر ناکامی اور معاشی بے یقینی کا ثبوت ہے، سید امان شاہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us