Banner

پٹرول کے نام پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایکشن کمیٹی

Share

Share This Post

or copy the link

پٹرول کے نام پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایکشن کمیٹی
پٹرولیم مصنوعات من مانی قیمتوں پر فروخت کرکے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔حبیب اللہ خان بادیزئی
تمام پمپس بند کرکے طاقت کا مظاہرہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت فوری نوٹس لیکر سخت کارروائی کرے۔میر اکبر لہڑی
کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی اور جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی نے کوئٹہ شہر میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران پر شدید تشویش اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ٹرانسپورٹر برادری کو مصنوعی بحران کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض پمپ مالکان اور منی پٹرول پمپس کے مالکان نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے عوامی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سرکاری نرخوں کے بجائے من مانی اور اضافی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جو سراسر ناانصافی اور عوام کے استحصال کے مترادف ہے۔ ٹرانسپورٹرز، مزدور طبقہ، سرکاری ملازمین اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حاجی حبیب اللہ بادیزئی اور حاجی میر اکبر لہڑی نے کہا کہ دوسری جانب منی پٹرول پمپس سے وابستہ عناصر نے شہر اور گردونواح کے تقریباً تمام پٹرول پمپس بند کرا کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ بہت زیادہ طاقت اور اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد یا گروہوں کی جانب سے پورے شہر کے عوام کو یرغمال بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی ایسی روش کو برداشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، مسافر گاڑیوں، کوچز، بسوں، ٹرکوں اور دیگر تجارتی گاڑیوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر بلکہ صوبے کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رہنماؤں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ، اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں، مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی عوامی مشکلات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پٹرول بحران فوری طور پر حل نہ کیا گیا اور ٹرانسپورٹرز و عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہ ہوا تو آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

پٹرول کے نام پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایکشن کمیٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us