Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحق

جعلی دستاویزات کے اجراء کا معاملہ تشویشناک، فوری نوٹس لیا جائے، کاکڑ جمہوری پارٹی

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں)
کاکڑ جمہوری پارٹی لورالائی کے رہنماؤں نے اپنے ایک تفصیلی مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں جعلی دستاویزات کے اجراء کا معاملہ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے، اور اگر فوری طور پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس ایسے شواہد اور معلومات موجود ہیں جن کی بنیاد پر عام شہری بھی جعلی دستاویزات بنانے اور بنوانے والے عناصر کی نشاندہی کر سکتے ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ ادارے اس اہم مسئلے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بعض کرپٹ اہلکار مبینہ طور پر تھوک کے حساب سے جعلی شناختی دستاویزات جاری کرنے میں ملوث ہیں، جس کے باعث نہ صرف قانون کی عملداری متاثر ہو رہی ہے بلکہ ملکی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمارے حکومتی ادارے صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہو چکے ہیں، جبکہ عوام کو درپیش مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی افراد کو غیر قانونی طریقے سے شناختی دستاویزات فراہم کرنے کے باعث مقامی آبادی شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔ اس عمل سے نہ صرف معاشرتی توازن بگڑ رہا ہے بلکہ یہ خدشہ بھی پیدا ہو رہا ہے کہ مقامی اقوام اپنے ہی علاقوں میں اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گی، جو ایک نہایت سنگین اور قابل تشویش صورتحال ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتظامیہ کی خاموشی یا عدم دلچسپی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کہیں نہ کہیں اس غیر قانونی عمل کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، جو کہ آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاکڑ جمہوری پارٹی ملک کی سالمیت، سرزمین کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس حوالے سے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر قانونی افراد کے خلاف کارروائی کی باتیں گردش کر رہی ہیں، تاہم اگر ان دعوؤں پر عملی پیش رفت نہ ہوئی تو پارٹی نہ صرف بھرپور عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی بلکہ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *