Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

پٹرول مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، پروفیسر حلیم صادق

پٹرول مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، پروفیسر حلیم صادق
کوئٹہ میں پٹرول کے مصنوعی بحران سے زندگی مفلوج ھوکر رہ گئی ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری
عوام کو مشکلات میں دھکیلنے والے مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں میں پٹرول کے بدترین مصنوعی بحران پر شدید تشویش اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت نے شہریوں، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں، ملازمین، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ عوام کئی کئی گھنٹے پٹرول پمپوں پر قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض مقامات پر پٹرول کی غیر قانونی فروخت اور ناجائز منافع خوری کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اور اس بحران کے پیچھے موجود عناصر کی فوری نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صنعت و تجارت اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں پٹرول کا مصنوعی بحران شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر اس عمل کی مخالفت کرتی ہے جس سے عوامی مفادات کو نقصان پہنچے اور عام شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی دستیابی اور تقسیم کے نظام کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے بحران دوبارہ پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور عوام کو مشکلات میں دھکیلنے والے کسی بھی مافیا یا مفاد پرست گروہ کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *