Banner

ایرانی پیٹرول کو قانونی حیثیت نہیں دی گئی، کوئٹہ میں پیٹرول کی وافر مقدار دستیاب ہے ، ڈی سی کوئٹہ

Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کے بعد کوئٹہ میں پیٹرول پمپس پر غیر معمولی رش اور قلت کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے، شہر میں پیٹرول کی وافر مقدار دستیاب ہے، سپلائی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کواپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی سپلائی ہوتی رہی ہے تاہم حالیہ دنوں میں اس سپلائی میں رکاوٹ آنے کے باعث پیٹرول پمپس پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں مجموعی طور پر 60 رجسٹرڈ پیٹرول پمپس موجود ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر پمپس مالکان سے رابطہ کیا اور سپلائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف پیٹرول پمپس کو 4 لاکھ لیٹر پیٹرول فراہم کیا گیا جبکہ آج شہر بھر کے پمپس کو 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آج پیٹرول دستیاب ہے اور کل نہیں ہوگا کیونکہ سپلائی کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے اور آئندہ بھی پیٹرول کی فراہمی برقرار رہے گی۔ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کے بعد شہریوں کا رجحان رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کی جانب بڑھا جس کے باعث بعض مقامات پر رش دیکھنے میں آیا تاہم انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ ایرانی پیٹرول کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے اور کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بحران کے دوران ذخیرہ اندوز اور مافیا عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف کڑی نگرانی کر رہی ہے اس سلسلے میں بعض پیٹرول پمپس پر کم گیج اور پیمائش میں کمی سے متعلق شکایات کا بھی نوٹس لیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور پیٹرول کی دستیابی کے حوالے سے غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ شہر میں پیٹرول کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ایرانی پیٹرول کو قانونی حیثیت نہیں دی گئی، کوئٹہ میں پیٹرول کی وافر مقدار دستیاب ہے ، ڈی سی کوئٹہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us