Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے، ناصر شاھوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: معروف مصنف و کالم نگار ” ناصر شاھوانی ” نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔کیونکہ عوام کی خوشحالی ہی ملک کی ترقی، استحکام اور مضبوطی کی ضمانت ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی حکومتوں اور عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی و سیاسی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاھوانی نے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو اس امید کے ساتھ منتخب کیا ہے کہ وہ ان کے مسائل کو ایوانوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔بدقسمتی سے کئی علاقوں میں عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جن کے ازالے کے لیے سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اختلافات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہیے۔موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ناصر شاھوانی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے اور عوام کی آواز کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *