Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ بلوچستان


صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ چمن پھاٹک دھماکے کی تحقیقات اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے اجلاس کو سیکیورٹی صورتحال، جاری تحقیقات اور امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ، دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس کے شرکاء نے امن و امان کی بہتری اور عوام کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مزید مؤثر رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *