Banner

ورالائی کتاب کلچر ترقی میلہ

Share

Share This Post

or copy the link

ل۔۔۔۔

خصوصی تحریر و تجزیہ

کلیم اللہ خان کاکڑ

فوکل پرسن
مجلس فکر و دانش
( علمی و فکری مکالمہ)

دو دن قبل عیدالاضحیٰ کے موقع جب کوئٹہ کی فضاؤں میں صبح کی خاموشی ابھی پوری طرح بیدار بھی نہ ہوئی تھی ہم صبح سات بجے لورالائی کی طرف روانہ ہوئے یہ سفر محض ایک شہر تک پہنچنے کا سفر نہیں تھا بلکہ بلوچستان میں علم کتاب ثقافت اور مکالمے کی ایک نئی روایت کی بنیاد رکھنے کی سنجیدہ کوشش تھی
لورالائی ایسا خطہ جہاں پہاڑ اپنی خاموشی میں تاریخ سناتے ہیں جہاں مٹی میں روایتوں کی خوشبو بسی ہوئی ہے جہاں زیتون کے باغ صرف درخت نہیں بلکہ تہذیبی شناخت کی علامت ہیں اور جہاں کے لوگ آج بھی علم وقار مہمان نوازی اور فکری سنجیدگی کی پہچان سمجھے جاتے ہیں اسی سرزمین پر 11 12 اور 13 جون 2026ء کو لورالائی کتاب و کلچر میلہ یونیورسٹی آف لورالائی میں منعقد ہونے جا رہا ہے جو یقیناً بلوچستان کے علمی و ثقافتی منظرنامے میں ایک منفرد اور تاریخی اضافہ ثابت ہوگا
لورالائی کتاب میلہ کے انتظامات کے لئے یونیورسٹی آف لورالائی اور ضلعی انتظامیہ لورالائی کی متحرک و فعال کردار قابل تحسین ہیں

اس سلسلے میں لورالائی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں یونیورسٹی آف لورالائی کے ذمہ داران وکلاء برادری سماجی و سیاسی شخصیات اہل قلم نوجوانوں مقامی معتبر شخصیات اور ثقافتی حلقوں کے ساتھ طویل نشستیں رہیں خاص طور پر وکلاء برادری کے ساتھ نہایت مثبت اور فکری گفتگو ہوئی جبکہ لورالائی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور انہیں اس میلے میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی سفر کے دوران ہماری ملاقات محترم سید خورشید افروز صاحب سے بھی ہوئی جو تریاسی برس کی عمر میں درجنوں کتابوں کے مصنف اور علمی حلقوں میں ایک سنجیدہ نام کے طور پر جانے جاتے ہیں ان جیسے بزرگ اہل قلم سے ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کی نئی نسل صرف خواب نہیں دیکھ رہی بلکہ علم اور تخلیق کے ذریعے اپنی شناخت خود لکھ رہی ہے۔۔۔۔
یہ میلہ صرف کتابوں کی نمائش یا چند رسمی تقاریر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک مکمل علمی ثقافتی اور تہذیبی کارواں ہوگا پاکستان کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور کراچی کوئٹہ ملتان اور اسلام آباد سے پبلشرز کتاب فروش ادیب محققین اور کتاب دوست شخصیات اس ایونٹ میں شریک ہوں گی بلوچستان کے تقریباً تمام اہم پبلشرز اپنے اپنے الگ اسٹالز کے ساتھ اس میلے کا حصہ ہوں گے کوئٹہ اور بلوچستان بھر سے کتابوں سے محبت کرنے والے نوجوان ریڈرز اور ادبی حلقے بھی اس علمی جشن میں شریک ہوں گے۔۔۔
اس میلے میں کتابی اسٹالز کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی تہذیبی روح کو بھی پوری خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جائے گا ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ رہنے والے روایتی قوانین اور قبائلی دانش کے حوالے سے خصوصی اسٹالز قائم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل اپنی سماجی اور تاریخی بنیادوں سے واقف ہو سکے۔۔۔
خواتین کی دستکاری کشیدہ کاری اور ہینڈ کرافٹس کے لیے خصوصی نمائش رکھی جائے گی جہاں بلوچستان کے مختلف علاقوں کی روایتی مہارت اور فن کو اجاگر کیا جائے گا اسی طرح اسلامی خطاطی آرٹ calligraphy اور تخلیقی فنون کی خوبصورت نمائش بھی اس میلے کا حصہ ہوگی جو یقیناً فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے لیے خاص کشش رکھے گی..
اور بچوں کیلئے خصوصی ڈرائنگ اور فوٹوگرافی کا نمائشی ایونٹ بھی شامل ہے۔۔
لورالائی اور بلوچستان کے مشہور زیتون مقامی مصنوعات ماربل معدنیات اور قیمتی پتھروں کے الگ الگ اسٹالز قائم کیے جائیں گے تاکہ اس خطے کی معاشی اور جغرافیائی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ لورالائی اور بلوچستان کے روایتی اور لذیذ کھانوں کے خصوصی اسٹالز بھی ہوں گے تاکہ آنے والے مہمان نہ صرف کتاب اور ثقافت کو محسوس کریں بلکہ بلوچستان کے ذائقوں اور مہمان نوازی کو بھی قریب سے دیکھ سکیں
یہ میلہ نوجوانوں دانشوروں وکلاء اساتذہ علماء کرام سئینئر بیوروکریٹس فنکاروں ادیبوں اور عام لوگوں کے درمیان ایک ایسے مکالمے کی بنیاد بنے گا جس کی آج بلوچستان کو شدید ضرورت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کتاب صرف کاغذ پر چھپے الفاظ نہیں بلکہ معاشروں کے شعور کی تعمیر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ثقافت صرف ماضی کی یاد نہیں بلکہ قوموں کی شناخت اور مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے
لورالائی کتاب و کلچر میلہ دراصل ایک پیغام ہے
یہ پیغام کہ بلوچستان صرف محرومیوں تنازعات یا خبروں کی سرزمین نہیں بلکہ علم تہذیب فن مکالمے تاریخ روایت اور تخلیقی شعور کی ایک عظیم سرزمین بھی ہے
ان شاء اللہ جون کے یہ تین دن لورالائی میں صرف ایک میلہ نہیں بلکہ بلوچستان کی فکری اور ثقافتی بیداری کا ایک یادگار باب ثابت ہوں گے۔۔##

ورالائی کتاب کلچر ترقی میلہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us