Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری کی ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن محمود خروٹی سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد

ملاقات میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور تاجروں کو درپیش مسائل بارے تبادلۂ خیال
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ہزارہ ٹاؤن تھانے میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمود خروٹی سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات کے دوران علاقے کی امن و امان کی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل اور جرائم کی روک تھام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹر ایسوسی کے رہنما ء جان محمد ہزارہ بھی موجود تھے، کاشف حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خروٹی ایک باصلاحیت، فرض شناس اور عوام دوست پولیس افسر ہیں جن کی تعیناتی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ایس ایچ او اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں گے جبکہ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تاجر برادری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ایس ایچ او محمود خروٹی نے وفد کی آمد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *