Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

سکھر میں ملک اسپورٹس کاؤنسل کے تحت تاریخی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک سکھر میں ملک برادری کے نوجوانوں کیلئے اسپورٹس سرگرمیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کوئی باقاعدہ سلسلہ قائم نہیں ہوسکا تھا، تاہم پہلی مرتبہ بانی ملک محمد رضوان الحق نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ملک اسپورٹس کاؤنسل قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ملک اسپورٹس کاؤنسل کے تحت مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے گئے، جبکہ کرکٹ کے شعبے کیلئے ملک کرکٹ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ملک کرکٹ بورڈ نے بانی ملک محمد رضوان الحق کے تعاون سے پہلی مرتبہ سکھر کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس کا فائنل 22 مئی 2026 بروز جمعۃ المبارک منعقد ہوا۔ سکھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے بہترین کھیلوں کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سکھر کے معروف تاجر رہنما، وائس چیف پیٹرن، سابق صدر سکھر چیمبر آف کامرس اور وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی جناب بلال وقار خان تھے، جن کی گراؤنڈ آمد پر نوجوانوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، آتش بازی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر مہمان خصوصی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ نوجوانوں کی جانب سے انہیں اجرک، سندھ ٹوپی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی مہمان خصوصی بلال وقار خان نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ملک ہیروز کو ٹرافی پیش کی جبکہ رنر اپ ٹیم ملک ٹینڈرز کو بھی انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک اسپورٹس کاؤنسل اور بانی ملک محمد رضوان الحق کو بہترین اور کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے ملک محمد فہد رضوان اور ملک محمد سعد رضوان کی خدمات کو بھی سراہا۔ تقریب میں ملک برادری جماعت کے صدر ملک محمد یامین، ملک انور، ماسٹر عبدالستار، ملک راشد کاؤنسلر، ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ملک برادری کے معززین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر بانی ملک محمد رضوان الحق نے ملک اسپورٹس کاؤنسل اور ملک کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فرحان ملک، وائس چیئرمین شاہد ملک، ملک اظہر، افضل ملک، نوید ملک، فیصل ملک، بلال ملک، صلاح الدین اور دیگر ممبران کو کامیاب فائنل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے جناب بلال وقار خان کے شکر گزار ہیں، جو کراچی سے خصوصی طور پر فائنل تقریب میں شرکت کیلئے سکھر پہنچے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *