Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

پیٹرولیم لیوی سے دو برس میں 2725 ارب روپے وصول، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 725 ارب روپے وصول کیے، جسے حکومتی آمدن میں بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک ایندھن پر عائد لیوی کے ذریعے اربوں روپے جمع کیے گئے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ صرف رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ، یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد وصول کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 1220 ارب روپے حاصل ہوئے، جبکہ اپریل سے جون 2024 کے دوران 299 ارب 63 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دونوں قرض پروگراموں کے حجم سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 2340 ارب روپے بنتی ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایندھن پر ٹیکسوں اور لیوی کی شرح میں اضافے کے باعث حکومتی محصولات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *