Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریچمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی رہا، مقدمے سے ڈسچارجڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحقپی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری سماعت کے لیے منظور، زرک خان مندوخیل کو نوٹس جاریقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریچمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی رہا، مقدمے سے ڈسچارجڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحقپی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری سماعت کے لیے منظور، زرک خان مندوخیل کو نوٹس جاریقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقات

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کا نیا نظام متعارف

پنجاب حکومت نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی حاصل کرنے کا عمل مزید آسان اور شفاف بنانے کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے آسانی سے رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور کم آمدن والے خاندانوں کیلئے فراہم کی گئی ہے تاکہ اصل حق داروں کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے آفیشل پورٹل پر جانا ہوگا، جہاں 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کے ذریعے تصدیقی عمل مکمل کیا جا سکے گا۔

حکومت نے ان افراد کی سہولت کیلئے بھی انتظامات کیے ہیں جو اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے یا ٹیکنالوجی سے واقف نہیں۔ اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ڈیجیٹل ڈیسک اور ہیلپ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بل پر درج نام اور شناختی کارڈ کی معلومات میں مطابقت یقینی بنائیں تاکہ سبسڈی کے حصول میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید برآں، اگر کوئی صارف کیو آر کوڈ اسکین نہ کر سکے تو وہ حکومت کے کراس سبسڈی پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر بھی اپنی معلومات درج کرکے رجسٹریشن مکمل کر سکتا ہے۔

حکومت کے مطابق اس نظام کا مقصد سبسڈی کی تقسیم میں شفافیت لانا اور غیر مستحق افراد کے بجائے اصل ضرورت مند خاندانوں تک ریلیف پہنچانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *