Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

عیدالاضحیٰ پر زائد کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف سکھر میں کریک ڈاؤن


سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) عیدالضحیٰ پر مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی ،صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا،کوچز پرچھاپے ،ٹرانسپورٹروں پر زائد کرایے وصول کرنے پر جرمانے ،مسافروں سے لیا گیا ہزاروں روپے کا اضافی کرایہ بھی واپس کرادیا ،عید تک اور عید کے بعد بھی کاروائیاں جاری رہیں گی ،سیکریٹری آر ٹی اے فیاض حسین منگی
تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سکھر سمیت سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا ہے اور اس نے زائد کرائے وصول کرنے واکے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں سکھر میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیاض حسین منگی کی سربراہی میں عملے نے سکھر و روہڑی بائی پاس ،ببرلو و دیگر شاہراہوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہے اور سکھر و روہڑی بائی پاس پر چیکنگ کے دوران انہوں نےکراچی سے لاہور ،پشاور ،کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کی طرف جانے والی اور وہاں سے کراچی کی طرف آنے والی متعدد کوچز پر چھاپے مارے اور مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے اور مسافروں کو ان سے مقرر کرایہ سے زائد وصول کی جانے والی رقم واپس کرادی جس پر مسافروں نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر فیاض حسین منگی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے احکامات اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ، کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایات کی روشنی میں کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے میں اور اب تک متعدد کوچز پر چھاپے مار کر نہ صرف ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں بلکہ مسافروں سے کرائے کی مد میں لی گئی ہزاروں روپے کی اضافی رقم بھی انہیں واپس کرادی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں عید کے دن اور اس کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *