Banner

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے، محسن نقوی

Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دھماکے کے مختلف پہلو¶ں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران آئی جی بلوچستان پولیس نے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور واقعے سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی اجلاس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہداءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے محسن نقوی نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداءکے خون کے مقروض ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید م¶ثر اور سخت انداز میں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے، محسن نقوی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us