Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

چین پاکستان قابل اعتماد شراکت دار ہیں، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردست گلوبل سطح پر سیاسی و معاشی منظرنامے میں بڑی تبدیلیوں کے باوجود، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ اپنے تقریباً چالیس سالہ سیاسی کیرئیر کے ساتھ میں ”مفاد خلق پر مبنی مستقبل” کا حامی ہوں۔ ”جنرل وِل” کا تصور اب بھی گڈ گورننس اور ترقی پسند سیاست کا محور و مرکز ہے۔ آج ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈار اور چینی وزیر لیو ہائیکسنگ (Liu Haixing) نے پارٹی ٹو پارٹی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ چین پاکستان کے مشترکہ مستقبل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم عملی قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنا پاکستان پولٹیکل پارٹیز فورم کی منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان اسحق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے مسٹر (Liu Haixing), کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی وائس منسٹر (Ms. Sun Haiyan)، اور وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پاکستان مسلم لیگ اور دیگر سیاسی تنظیموں کے رہنما¶ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاءسے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ چین ہمارے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کیلئے بھرپور اسپورٹ اور بلوچستان کیلئے تجارتی مواقعوں کے ذریعے عملی مظاہرہ کر سکتا ہے۔ اعتماد حاصل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا تیز ترین ذریعہ روزگار کے حقیقی فوائد ہیں۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عوامی سطح پر نئے پولیٹیکل ڈسکورس کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی تنظمیں عوام کیلئے اہم پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے اور جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا اور اپنی ساکھ کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان روز اول سے باہمی طور پر دیرپا تعاون کی مثال قائم کر چکے ہیں۔ ہماری شراکت داری تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی، تعلیم اور دفاع پر محیط ہے۔ ہم نے پولٹیکل اکانومی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام دوستی بھی قائم کی ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہم ملکر اقوام متحدہ (UNO) اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں سرگرم عمل ہیں۔ گورنر مندوخیل نے قدیم شاہراہ ریشم کو ”ڈیجیٹل سلک روٹ” کے طور پر بحال کرنے کی تجویز پیش کی۔ ڈیجیٹل سلک روٹ کا وژن ہی تعاون اور اشتراک کے اگلے محاذ کے طور پر ڈیجیٹل اور تکنیکی اختراع کی راہ ہموار کریگا۔ انہوں نے انقلابی رہنما چیئرمین ما¶ کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گرین ٹیکنالوجیز ہی شاندار منصوبہ سی پیک کو اس کے اگلے مرحلے میں کیسے لے جا سکتی ہیں۔ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کا انتخاب کرکے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں بنیادیں رہیں اور ہماری ترقی عوام مفادات پر مرکوز رہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کے حوالے سے اس معزز فورم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ گورنر مندوخیل اس اہم موقع پر ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ (ن) کے معزز رہنما¶ں کا بھی ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *