Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہامن و سیاسی استحکام طاقت کے زور پر نہیں لایا جاسکتا، پروفیسر حلیم صادقوزیر اعلیٰ سے ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کی اپیلکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہامن و سیاسی استحکام طاقت کے زور پر نہیں لایا جاسکتا، پروفیسر حلیم صادقوزیر اعلیٰ سے ٹیوب ویل کی زمین واگزار کرانے کی اپیلکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

سانحہ 9 مئی؛ پولیس رپورٹ میں 3 سال کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سانحہ 9 مئی؛ پولیس رپورٹ میں 3 سال کی تفصیلات سامنے آ گئیں
سانحہ 9 مئی 2023 کو 3 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد پولیس نے مقدمات اور عدالتی کارروائی کی جامع رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کل 319 مقدمات درج ہوئے جن میں 35962 ملزمان نامزد جبکہ 11367 گرفتار کیے گئے۔ اسی طرح 319 مقدمات میں 307 کے چالان پیش ہو چکے ہیں جبکہ 12 کے چالان التواء کا شکار ہیں۔

علاوہ ازیں 24595 تحریک انصاف کارکنوں کو نامعلوم ملزمان کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف و مرکزی قیادت ہر کیس میں ملزم ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی پوری قیادت 9 مئی کیسز میں نامزد ہے۔ اب تک سانحہ 9 مئی کے 22 کیسوں کا فیصلہ ہوسکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران شاہ محمود قریشی بری ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے 12 کیسز ہیں اور سب التواء کا شکار ہیں۔ جی ایچ کیو گیٹ ون، جی ایچ کیو گیٹ 4 مرکزی کیسز تاحال التواء کا شکار ہیں۔ جی ایچ کیو گیٹ ون کے 119 ملزم ہیں، 44 کے بیان ہوئے جبکہ جرح کسی پر نہ ہوسکی۔ ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے 11 کیسز میں تاحال فرد جرم ہی نہیں لگی۔

سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز ویڈیو لنک اور جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کے تحت ہیں۔ ملٹری کورٹس نے حسان نیازی سمیت 32 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ سانحہ 9 مئی کے 10 کیسز کا ملٹری کورٹ ٹرائل ہوا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود رشید کو 10، 10 سال سزا ہوئی ہے۔ علامہ حامد رضا، شیخ وقاص، زرتاج گل، عمر ایوب کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 9 مئی کیسز 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *