Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بند

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، اہم داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے جبکہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے متعدد راستوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارگلہ کے پہاڑوں سے اترنے والی پگڈنڈیوں پر بھی پولیس نفری تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ، سرینگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے سے ملنے والی سڑکوں پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

26 نمبر چونگی، فیض آباد اور ٹی چوک روات سمیت مختلف اہم مقامات پر بھی کنٹینرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے علاوہ اٹک خورد کے مقام پر جی ٹی روڈ اور دیگر اہم راستوں کی بندش کے باعث خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک میں سیکیورٹی کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جارہی ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر سیلنگ اور بلاکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ادھر آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے اٹک پہنچ کر مختلف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ حکام نے موٹروے، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم راستوں پر قائم ناکہ بندی کے مقامات کا بھی معائنہ کیا۔

دوسری جانب راستوں کی بندش سے شہریوں، مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان آمدورفت اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *