Banner

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا واسع سے ملاقات ،مدارس کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال

Share

Share This Post

or copy the link


وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی کی بڑی تعداد بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کے قیام اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خاص طور پر مدارس کی رجسٹریشن کے عمل اور اس سے متعلق درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے اور تعلیمی و مذہبی اداروں کی بہتری کے لیے جے یو آئی جیسی بڑی سیاسی قوتوں کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ مولانا عبدالواسع نے وزیراعلی اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور مدارس کے حوالے سے جے یو آئی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا واسع سے ملاقات ،مدارس کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us