Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

کیسکو کی نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی، درجنوں سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع

کیسکو کی نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی، درجنوں سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے مختلف ٹیمیں صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں ایسے تمام نادہندگان کے برقی کنکشنزمنقطع کیئے جا رہے ہیں جن کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات واجب الاداہیں۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ناہندہ سرکاری محکموں کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے جن میں محکمہ پی ایچ ای کے واٹرسپلائی اسکیم، لوگل گورنمنٹ، محکمہ صحت،محکمہ واسا، ریلوے، محکمہ پولیس، بی اینڈ آر، جوڈیشل کمپلیکس کے کنکشنزشامل ہیں جبکہ اس دوران کیسکو ٹیموں نے کوئٹہ شہرمیں جناح روڈ، جیل روڈاوردیگر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔کیسکولورالائی آپریشن سرکل کی ٹیموں نے محکمہ پی ایچ ای، محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم،لائیواسٹاک اینڈڈیری، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئراورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے مختلف دفاتر کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ رکھنی کے علاقے میں 11kv فیڈروں کے 8 برانچ بھی کاٹ کر نادہندگان کے بجلی منقطع کردئیے گئے۔ اسکے علاوہ کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایریگیشن، پی ایچ ای، لائیواسٹاک، فاریسٹ اور بی اینڈآرکے کنکشنز منقطع کردئیے۔ علاوہ ازیں کیسکوسبی آپریشن سرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے سبی سرکل کے زیرانتظام مختلف علاقوں میں موجود نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے جن میں محکمہ پی ایچ ای، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئر،محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم،لائیواسٹاک اینڈڈیری اورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے برقی کنکشنزشامل ہیں۔اسی طرح کیسکومکران سرکل میں آپریشن ٹیموں نے پنجگور، تربت اور گوادر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بی اینڈآر، لوکل گورنمنٹ اور ٹاون کمیٹی کے برقی کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔واضح رہے کہ کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت گھریلو،کمرشل اور دیگر پراییٹ صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی ارسال کردئیے ہیں جن کے ذمہ مجموعی طورپر بلوں کی میں اربوں روپے واجب الاداہیں۔ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندگان کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کئے جارہے ہیں۔ کیسکونے نادہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات فوری طور پر ادا کریں تاکہ بعد میں بجلی منقطع ہونے یا مزید کسی نقصان اور پریشانی سے بچاجاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *