Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

ڈسٹرکٹ جوڈیشری صوابی میں ایک روزہ انٹریکٹو سیشن برائے میڈیکو لیگل آگاہی منعقد کیا گیا

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انصاف کی جلد اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکو لیگل آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ انٹریکٹو سیشن ڈسٹرکٹ جوڈیشری صوابی میں منعقد ہوا۔سیشن ڈسٹرکٹ جوڈیشری صوابی اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے باہمی اشتراک سے پشاور ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے آصف اللہ بنام ریاست کی روشنی میں منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں میڈیکو لیگل افسران، عدالتی افسران، وکلا، پراسیکیوٹرز، میڈیکل آفیسرز، محکمہ تعلیم کے افسران اور پروبیشن افسران نے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر شرکت کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی اشفاق تاج اور گجو خان میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الزمان نے میڈیکو لیگل کیسز کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی جن میں قانونی کارروائی، شواہد کی حفاظت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری کے معیارات شامل تھے۔اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی اشفاق تاج نے کہا کہ عدلیہ اور طبی شعبہ میڈیکو لیگل کیسز میں ایک دوسرے سے قریبی طور پر منسلک ہیں۔ انہوں نے شفاف تفتیش، شواہد کی درست حفاظت اور بروقت دستاویزی کارروائی کو فوری انصاف کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے اس سیشن کی بنیاد پشاور ہائی کورٹ کے مقدمے آصف اللہ بنام ریاست کو قرار دیا۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود الزمان نے کہا کہ “اگر طبی شواہد ناکام ہوں تو انصاف بھی ناکام ہو جاتا ہے”۔ انہوں نے بروقت دستاویزات اور درست تفتیش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس نوعیت کے سیشنز کے تسلسل کو سراہا۔میڈیکل ڈائریکٹر بی کے ایم سی ایم ٹی آئی صوابی پروفیسر ڈاکٹر سمیہ گل نے میڈیکو لیگل کیسز کے لیے ایک منظم نظام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تیسرے درجے کے ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *