Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلیکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلی

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بلال خان کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نئے منصوبوں کے آغاز پر زور دیا گیا۔ شرکائ کو ہسپتالوں کے قیام، جدید طبی آلات کی فرا ہمی سمیت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سروسز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سرمایہ کاری کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کا بھی ایک مضبوط ذریعہ بن سکتا ہے۔ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اجلاس میں شریک سرمایہ کاروں نے صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور مراعات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحت کے شعبے میں جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *