Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ایران جنگ 2027 تک جاری رہنےکےباعث تیل کی قیمت 125 ڈالر رہی تو حالات بدتر ہوسکتے ہیں، آئی ایم ایف

وزیراعظم کی ملک بھر میں آٹو ڈسپوزل سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

ہیپا ٹائیٹس اور ایڈز کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مریضوں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے، وزیراعظم، صحت سے متعلق اجلاس


ویب ڈیسکMay 05, 2026
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:وزیراعظم نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable – AD) سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

مزید دریافت کریں
اشتہار کی جگہ
پاکستان کی خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی صحت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی ایک قیمتی جان کے تحفظ کے لیے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی سے گزرنے کو تیار ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیپا ٹائیٹس اور ایڈز جیسے موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مریضوں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے  ہیپاٹائیٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لیے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بروقت شناخت سے ہی ان امراض کا مکمل سدباب ممکن ہو سکے گا، ہیپیٹائٹس کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے وزارت صحت صوبوں کے اشتراک سے ’’وزیراعظم ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام‘‘ کے نفاذ میں تیزی لائے۔

 

وزیراعظم نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable – AD) سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ  ڈریپ اور دیگر ادارے سرنج کے دوبارہ استعمال کو مکمل طور پر روکنے کو یقینی بنائیں، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں۔

مزید دریافت کریں
Newspapers
لائیو ٹی وی
اردو خبریں
اخبار کی رکنیت
پی ایس ایل

 

اجلاس میں وزیراعظم کو پولیو، ہیپاٹائیٹس اور ایڈز کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایڈز جیسے مرض کے خاتمے کے لیے ملک کے بڑے اسپتالوں میں 98 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سینٹرز قائم ہوچکے ہیں، جسے ایک سال میں 164 تک لے جایا جائے گا، ملک واپس آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایڈز کی اسکریننگ کی سہولت شروع ہو چکی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائیٹس سی کا پائلٹ جلد اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا، ماحولیاتی نمونوں کے حالیہ ٹیسٹوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے، حالیہ انسداد پولیو مہم میں کوریج 98 فیصد رہی۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، فوکل پرسن انسداد پولیو عائشہ رضا اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

ایران جنگ 2027 تک جاری رہنےکےباعث تیل کی قیمت 125 ڈالر رہی تو حالات بدتر ہوسکتے ہیں، آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں،ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں، آئی ایم ایف نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *