Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

محصولات کی شفاف اور بروقت وصولی یقینی بنائی جائے ، محمد اسماعیل مینگل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل کی زیر صدارت تحصیل بوری، میختر میں ریونیو عملہ مال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرلورالائی ندیم تحصیلدار بوری نائب تحصیلدار میختر،تمام سرکل کے پٹواری اور ریونیو عملے نے شرکت کی اجلاس میں ریونیو سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بالخصوص ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی میں درپیش مسائل، سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور زرعی اراضی پر عائد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ادائیگیوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا بھی جامع جائزہ پیش کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محصولات کی بروقت اور شفاف وصولی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور ڈیجیٹلائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی حکومت کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ افسران کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، نادہندگان کی نشاندہی کرنے اور انہیں قانون کے دائرے میں لانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں اور زمینداروں میں ٹیکس ادائیگی سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ رضاکارانہ تعمیل کو فروغ مل سکے۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سرانجام دیں اور مقررہ حکومتی اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *