Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(خ ن ) ضلعی انتظامیہ نے ماربل فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پر سخت مو¿قف اختیار کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بھاری گاڑیوں، بالخصوص ٹرکوں پر حفاظتی چین (زنجیر) لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ ایسوسی ایشن کے لیے آخری وارننگ ہے، اور آئندہ کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فیکٹریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے، سیلنگ اور لائسنس کی منسوخی شامل ہو سکتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور تمام صنعتی یونٹس کو حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ لورالائی میں غیر معیاری ماربل فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں قائم غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ماربل فیکٹریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ حفاظتی اصولوں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد فیکٹریاں نہ صرف حفاظتی اقدامات سے محروم ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث بن رہی ہیں، جس سے مقامی آبادی کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں فیکٹریوں کا معائنہ کریں گی۔حکام نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا

لورالائی(خ ن ) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور BSDI کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایف سی 53 ونگ کے میجر وقاص، میجر عرفان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی کاکڑ سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنی اپنی اسکیموں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی کا مو¿ثر نظام یقینی بنایا جائے، درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد فراہم کیے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر افسران کا احتساب کیا جائے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی، تاکہ ترقیاتی عمل کو مزید مو¿ثر اور تیز بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *