Banner

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مسائل حل کیے جائینگے۔ میر عارف جان محمدحسنی

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی سے پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کی مجموعی صورتحال، تنظیمی معاملات اور بالخصوص مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ مختلف اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میر عارف جان محمد حسنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوادر سے لے کر ژوب تک پارٹی کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کارکنوں کے مسائل اور تجاویز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ جلد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں بلوچستان کے تنظیمی، سیاسی اور عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بے چینی اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے پارٹی ہر ممکن اقدامات کرے گی اور کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ حیات اللہ خان کاکڑ نے بھی اس موقع پر پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پارٹی کے ساتھ بھرپور وابستگی رکھتے ہیں اور قیادت کی ہدایات کے مطابق ہر سطح پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی اور بلوچستان میں پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مسائل حل کیے جائینگے۔ میر عارف جان محمدحسنی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us