Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹآل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

بدعنوانی کیخلاف بڑا اقدام،PACA اور اینٹی کرپشن بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ( ویب ڈیسک )بدعنوانی کے انسداد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (PACA) اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ قومی سطح پر اینٹی کرپشن نظام کو مزید مو¿ثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک کلیدی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل PACA جناب غلام صفدر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان جناب نصیب اللہ کاکڑ نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے پیشہ ورانہ تربیت، جدید تحقیقاتی مہارتوں، فرانزک تجزیہ، اور مالیاتی جرائم کی مو¿ثر تحقیقات کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس اشتراک سے افسران کی استعداد کار میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جس سے بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنیادیں فراہم ہوں گی۔دستخطی تقریب کے بعد ڈی جی ACE بلوچستان نے PACA کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی جدید تربیتی سہولیات کو سراہا اور افسران کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔یہ معاہدہ نہ صرف ادارہ جاتی روابط کو مستحکم کرے گا بلکہ ملک میں شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا

حکومت بلوچستان اور چیئرمین نیب کا اہم اقدام

بدعنوانی کے انسداد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (PACA) اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

یہ معاہدہ قومی سطح پر اینٹی کرپشن نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک کلیدی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل PACA جناب غلام صفدر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان جناب نصیب اللہ کاکڑ نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے پیشہ ورانہ تربیت، جدید تحقیقاتی مہارتوں، فرانزک تجزیہ، اور مالیاتی جرائم کی مؤثر تحقیقات کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس اشتراک سے افسران کی استعداد کار میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جس سے بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنیادیں فراہم ہوں گی۔

دستخطی تقریب کے بعد ڈی جی ACE بلوچستان نے PACA کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی جدید تربیتی سہولیات کو سراہا اور افسران کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔

یہ معاہدہ نہ صرف ادارہ جاتی روابط کو مستحکم کرے گا بلکہ ملک میں شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *