Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مظفرآباد آمد، اختلافات کے باعث پی ٹی آئی بڑا جلسہ کرنے میں ناکام

مظفرآباد: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان کی اسٹریٹ موومنٹ کی کال کے تناظر میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، تاہم اندرونی اختلافات کے باعث پاکستان تحریک انصاف بڑا عوامی جلسہ منعقد کرنے میں ناکام رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جلسے کی بھرپور تشہیر کے باوجود صرف 1500 سے 2 ہزار افراد کی شرکت دیکھنے میں آئی، جسے آئندہ انتخابات سے قبل ایک کمزور سیاسی شو قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر اس وقت اندرونی دھڑوں میں تقسیم ہے، جس کے باعث تنظیمی کمزوری واضح ہو چکی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر آئندہ انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھی اپنے حلقے میں سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر مسلم لیگ (ن) کے دھڑے متحد ہو جائیں۔

دوسری جانب پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کو بھی بعض گروپس نے مسترد کر دیا ہے، جس سے اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مظفرآباد پہنچے، جہاں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کشمیری عوام کی عمران خان سے وابستگی کو سراہا اور کہا کہ کشمیریوں اور پختونوں کا رشتہ تاریخی اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو عالمی سطح پر جرات مندی سے اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد آزادی، انصاف اور عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی ہے، جبکہ سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کامیابی حاصل کرے گی۔

جلسے کے دوران اسٹیج پر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی، جس نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا۔

مقامی سینیئر صحافیوں راجا خالد اور نعیم چغتائی کے مطابق بھی مظفرآباد کا جلسہ توقعات پر پورا نہ اتر سکا اور محدود شرکت کے باعث اسے کامیاب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *