Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدلاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

جمعیت کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں ‘ وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) بلوچستان نے صوبائی حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری پروگراموں، وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد و رفت اور سرکاری ملاقاتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے واضح کیا کہ جے یو آئی کا کوئی بھی رکن اب وزیر اعلیٰ ہاؤس یا کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ہماری “ریڈ لائن” کو عبور کیا ہے، جس کے بعد اب حالات ایک کھلی کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر سمجھتے ہیں تو سن لیں کہ جے یو آئی بھی ہر طرح کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

مولانا عبدالواسع نے خبردار کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ نے 2 مئی تک اپنے اقدامات واپس لے کر معافی نہ مانگی تو معاملات سڑکوں پر طے ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بغیر کسی باقاعدہ قانون سازی کے مدارس کو دھمکیاں دینا اور دباؤ ڈالنا غیر آئینی عمل ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ 2 مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر جے یو آئی قیادت نے واضح کیا کہ وہ مدارس کے تحفظ اور دینی آزادی کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *