Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹی

نوجوان علم کو ہتھیار بنا کر مثبت تبدیلی لائیں، احمد خان اچکزئی

احمد خان اچکزئی کی سیاسی و سماجی مصروفیات، قبائلی یکجہتی اور امن و تعلیم پر زور۔

نوجوانوں کے لیے مشعل راہ سماجی تقریب میں احمدخان اچکزئی کا بصیرت افروز خطاب

قبائلی روایات کا تحفظ اور جدید چیلنجز: اتحاد و یگانگت کے نئے عزم کی ضرورت

کراچی( اے کے میڈیاء رپورٹ)کراچی کے مختصر مگر جامع دورے کے دوران غبیزئی قوم کے سربراہ اور ممتاز قبائلی شخصیت احمد خان اچکزئی نے کثیر الجہتی مصروفیات کے ذریعے سماجی روابط اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ انہوں نے شہر کی معروف کاروباری شخصیت اور اپنے دیرینہ رفیق حاجی ریاض داوی (حاجی رئیز) کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر نورزئی قوم کے معتبر رہنماء حاجی ملک جان نورزئی بھی ان کے ہمراہ تھے جو قبائلی اتحاد کی ایک روشن مثال ہے۔ احمد خان اچکزئی نے دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سید حاجی حنیف آغا سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی، جہاں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے اعلیٰ جذبے کا مظاہرہ کیا
دورے کا ایک اہم ترین پہلو حاجی عبدالمنان اچکزئی کی جانب سے منعقدہ پروقار اور پرتپاک تقریب تھی جس میں صدر اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس تقریب میں غبیزئی قوم کے عمائدین سمیت اقبال کاکڑ، فراز خان، نذیر بازئی، محمد اکرام، وزیر خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں جنہوں نے احمد خان اچکزئی کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتون بیلٹ کا روشن ستارہ عالمی مشاہد اور(دی گریٹ گیم کا خاتمہ)جیسے عالمی تاریخی وسیاسی تصنیف کے مصنف اور غبیزئی قوم کے سربراہ احمدخان اچکزئی نے امن، بھائی چارے، باہمی اتفاق، جدید تعلیم کے حصول اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ایک جامع اور فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے علم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور نفرتوں کے بجائے محبت اور رواداری کو فروغ دے کر قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
احمد خان اچکزئی کی ان تمام سرگرمیوں کا مقصد کراچی میں آباد مختلف اقوام کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیاء کرنا تھا۔ ان کی جانب سے بیمار دوستوں کی عیادت، سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور نوجوانوں کی فکری تربیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ قبائلی روایات کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں سے بھی پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوموں کی بقاء صرف اتحاد اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں مضمر ہے، لہٰذا تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں۔ ان کی اس آمد نے جہاں قبائلی عمائدین کے حوصلے بلند کیے، وہاں نوجوانوں میں بھی ایک نئی روح پھونکی جو آنے والے وقت میں ایک مستحکم اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں کلیدی ثابت ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *