Banner

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل تیسرے دن کم

Share

Share This Post

or copy the link

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل تیسرے دن کم
منگل اور بدھ کے روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل تیسرے دن قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 5200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی کم ہو گئے۔ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 225 روپے کی کمی سے 8 ہزار 99 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 193 روپے کی کمی سے 6 ہزار 943 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا آج مسلسل تیسرا دن ہے۔

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل تیسرے دن کم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us