Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری؛ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جب کہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 180 میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 900 میگاواٹ تک ہے۔ اس کے علاوہ سولر پاور پلانٹس 420 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 2 ہزار 880 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید برآں بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 1380 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں واضح فرق کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *