Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلیکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلی

وکلاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے نظام انصاف کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی جس میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جاری و مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وکلاء کے علاج و معالجہ اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے میڈیکل کوریج ،بلدیہ پلازہ میں رعایتی بنیادوں پر وکلاء کے لیے چیمبرز کی فراہمی ،وکلاء کی سہولت کے لیے پنک اسکوٹیز، شٹل کارٹس، و بسوں اور پنک وین کی فراہمی سمیت ڈیجیٹل لائبریری اور لائیر ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبے میں وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے نظام انصاف کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت وکلاء برادری کے ساتھ مل کر فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھائے گی اور وکلاء کے لیے شروع کیے گئے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے ملاقات میں وکلاء نمائندگان میں پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ جبکہ بلوچستان بار کونسل کے اراکین نادر چھلگری، ایاز مندوخیل، نجیب کاکڑ اور افضل حریفال شامل تھے اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور سیکرٹری قانون ڈاکٹر پرویز نوشیروانی بھی موجود تھے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *