Banner

وسیم سجاد وڑائچ نیشنل پیس کونسل کے چیئرمین پنجاب منتخب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وسیم سجاد وڑائچ نیشنل پیس کونسل کے چیئرمین پنجاب منتخب

انسانیت کی خدمت اور امن کی بحالی ہمارا پہلا عزم ہے۔چیئرمین وسیم سجاد وڑائچ کی تقریب سے خطاب

گجرات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل پیس کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے وسیم سجاد وڑائچ کو چیئرمین پنجاب کے عہدے پر منتخب کر لیا ہے۔ اس تقریب میں سینٹرل چیئرمین چوہدری غلام مصطفٰے انصاری، کرنل ممتاز خاں نیازی، برگیڈئیر محمد اسلم خاں اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ وسیم سجاد وڑائچ کے آبائی شہر میں پہنچنے پر سینکڑوں افراد نے خوبصورت اور والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی مالاؤں، نعروں اور جھنڈوں سے نوازا گیا، جو امن کی اس تحریک کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے چیئرمین پنجاب وسیم سجاد وڑائچ نے کہا کہ “نیشنل پیس کونسل پاکستان امن کا ادارہ ہے۔ میں اپنے سینٹرل چیئرمین چوہدری غلام مصطفٰے انصاری کے وژن کو جاری رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں امن کو فروغ دوں گا۔ انسانیت کی خدمت اور امن کی بحالی ہمارا پہلا عزم ہے۔نیشنل پیس کونسل پاکستان امن، اتحاد اور سماجی بہتری کے لیے کام کرنے والی نان پولیٹیکل تنظیم ہے، جو صوبہ بھر میں اپنے مشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وسیم سجاد وڑائچ نیشنل پیس کونسل کے چیئرمین پنجاب منتخب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us