Banner

ریاست کسی کو بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو تاریخی سیاسی و سماجی حقائق ،صوبے میں جاری اصلاحات، چیلنجز اور حکومتی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور اب تک 3200 سے زائد بند اسکولوں کو فعال بنایا جا چکا ہے جو تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر جدید ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان سے متعلق غیر مستند تاریخی حوالوں کے ذریعے منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے جس کا توڑ صرف مستند معلومات اور شعور کی فراہمی سے ممکن ہے وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستند تاریخ کا مطالعہ کریں اور سچ اور جھوٹ میں واضح فرق کرنا سیکھیں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں انہیں سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر ریاست کے مثبت بیانیے کا دفاع کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پر تشدد طرز عمل کا غیر متوازن ترقی سے کوئی تعلق نہیں ، غیر متوازن ترقی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کا مسئلہ ہے تاہم یہ قطعی طور پر تشدد کو جواز فراہم نہیں کرتا ، ریاست کسی کو بھی بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوم اور قانون پسند شہریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ہر شہری کو ریاست کے ساتھ غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے اور یہ اصول قومی یکجہتی کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کے نام پر کئی کئی دن سڑکیں بند رکھنا معمول بن چکا تھا تاہم اب حکومت کی موثر حکمت عملی اور ریاستی رٹ کی بدولت ایسی صورتحال پر قابو پایا جا چکا ہے اور کوئی بھی شاہراہ غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں ہونے دی جاتی وزیر اعلیٰ نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ آئین جہاں شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے وہیں عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت فراہم کرتا ہے لہٰذا کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنے احتجاج کی آڑ میں دوسروں کے حقوق سلب کرے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ علیحدگی پسند عناصر کی لیجیٹیمیٹڈ وائسز اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی مسنگ پرسنز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس حساس مسئلے کو ماضی میں ریاست کے خلاف پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا تاہم موجودہ حکومت نے مؤثر قانون سازی اور پالیسی اقدامات کے ذریعے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کردیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان ایک پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بن سکے

ریاست کسی کو بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us