Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

ڈپٹی کمشنر لورالائی کا PDMA ویئر ہاؤس کا تفصیلی دورہ، امدادی سامان کا جائزہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے (PDMA) ویئر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجود امدادی سامان، مشینری اور دیگر وسائل کا جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں ویئر ہاؤس میں دستیاب اشیاء، ان کی موجودہ صورتحال، مقدار اور ہنگامی حالات میں ان کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ویئر ہاؤس میں موجود اشیاء کے معیار، اسٹوریج کے نظام اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ہدایت کی کہ تمام امدادی سامان کو باقاعدہ ترتیب کے ساتھ محفوظ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت جیسے سیلاب، بارشوں یا دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیوں کے لیے پیشگی منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ویئر ہاؤس میں موجود سامان کی باقاعدہ انسپکشن، اپڈیٹ اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور اداروں کے درمیان مکمل رابطہ اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *