Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

بلوچستان میں آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ دگنا کرنے کا فیصلہ، فنکاروں کیلئے بڑا اقدام

بلوچستان میں آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ دگنا کرنے کا فیصلہ، فنکاروں کیلئے بڑا اقدام

حکومت بلوچستان نے صوبے میں آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے آرٹسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں فنڈ کی رقم کو مرحلہ وار دگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آرٹسٹ نمائندہ وفد کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں فنکاروں کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 16 سے کم سرکاری ملازم آرٹسٹوں کی مالی معاونت بلوچستان آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے بدستور جاری رکھی جائے گی تاکہ مستحق فنکاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور حکومت فنکار برادری کی سرپرستی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ثقافتی ورثہ امن، رواداری اور محبت کا آئینہ دار ہے اور فنکار اس مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے بلوچستان کا حقیقی اور مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں اور یہ باور کرائیں کہ بلوچستان دہشت گردی نہیں بلکہ امن، ثقافت اور محبت کی سرزمین ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرٹسٹ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کی مثبت تاریخی شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے فنکاروں نے معیاری ڈراموں کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں بلوچستان کا نام روشن کیا، اور آج بھی ایسے معیاری اور اخلاقی اقدار پر مبنی ڈرامے صوبے کے پائیدار ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فنکار اس سمت میں کام کریں، حکومت بلوچستان انہیں ہر ممکن تعاون اور سرپرستی فراہم کرے گی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری کلچر سمیت آرٹسٹ نمائندگان نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *