Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل مسترد، عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، کاشف حیدری

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کاشف حیدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول 130 روپے مہنگا کر کے 80 روپے کم کرنا محض طفل تسلی اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، حکومت عوام اور تاجروں کے ساتھ سنگین مذاق بند کرے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر بحال کرے، بصورت دیگر کوئٹہ سے لے کر گوادر، کراچی سے لے کر کشمیر تک ملک گیر احتجاجی تحریک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ناگزیر ہو جائے گی، حکومت کو واضح طور پر تین دن کا الٹی میٹم دیا جا چکا ہے اور اگر اس دوران قیمتیں واپس نہ لائی گئیں تو پہلے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے جس کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہر چیز کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے، کاشف حیدری نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کی تاجر تنظیمیں مکمل طور پر متحد ہیں اور کوئٹہ سے کشمیر تک مسلسل رابطے اور مشاورت جاری ہے، احتجاجی تحریک کا حتمی فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا تاکہ ایک بھرپور اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خوف اور دباؤ کے ذریعے انہیں مہنگائی برداشت کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کا نایاب ہونا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ سبسڈی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں، جب تک وفاقی سطح پر عملی اقدامات کرتے ہوئے قیمتوں کو پرانی سطح پر بحال نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی اور اس احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *