Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خان

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل ہی ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ کرائے نہ بڑھائے جائیں، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ حکام سے مشاورت کی۔

ان کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ 28 فروری کے مقررہ کرائے ہی برقرار رہیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی، جبکہ رجسٹرڈ بسوں کے لیے فی بس ایک لاکھ روپے کی رقم وفاق کی جانب سے صوبے کو فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت صوبے میں 470 سرکاری بسیں جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 11 ہزار بسیں چل رہی ہیں، اور ان اقدامات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیاکہ غیر رجسٹرڈ ٹرانسپورٹرز اگر من مانی کرتے ہوئے کرائے بڑھائیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد رجسٹریشن کروا کر سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدف کے تحت دی جانے والی سبسڈی زیادہ مؤثر ہوتی ہے کیونکہ اس کا براہِ راست فائدہ مستحق افراد تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آن لائن کھانے یا سفری سہولیات استعمال کرنے والے افراد عموماً بہتر مالی حیثیت رکھتے ہیں اور ان خدمات کی لاگت بھی وہی برداشت کرتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *