Banner

ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملتان (ہمارا بلوچستان نیوز) مظفرگڑھ روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر رکشے میں نصب ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو مظفرگڑھ سے ملتان جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔

ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us