Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل مسترد، عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، کاشف حیدری

پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ردوبدل مسترد، عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، کاشف حیدری
​15 روز میں دو بار اضافہ معاشی قتل ہے، ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش پہنچ سے دور ہو گئیں، ترجمان مرکزی تنظیم تاجران
پیٹرولیم قیمتوں پر ملک بھر کی تاجر تنظیمیں متحد، احتجاجی تحریک کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، صحافیوں سے گفتگو
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کاشف حیدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول 130 روپے مہنگا کر کے 80 روپے کم کرنا محض طفل تسلی اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، حکومت عوام اور تاجروں کے ساتھ سنگین مذاق بند کرے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر بحال کرے، بصورت دیگر کوئٹہ سے لے کر گوادر، کراچی سے لے کر کشمیر تک ملک گیر احتجاجی تحریک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ناگزیر ہو جائے گی، حکومت کو واضح طور پر تین دن کا الٹی میٹم دیا جا چکا ہے اور اگر اس دوران قیمتیں واپس نہ لائی گئیں تو پہلے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے جس کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہر چیز کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے، کاشف حیدری نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کی تاجر تنظیمیں مکمل طور پر متحد ہیں اور کوئٹہ سے کشمیر تک مسلسل رابطے اور مشاورت جاری ہے، احتجاجی تحریک کا حتمی فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا تاکہ ایک بھرپور اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خوف اور دباؤ کے ذریعے انہیں مہنگائی برداشت کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کا نایاب ہونا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ سبسڈی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں، جب تک وفاقی سطح پر عملی اقدامات کرتے ہوئے قیمتوں کو پرانی سطح پر بحال نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی اور اس احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *