Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

نیشنل پارٹی تمام قومیتوں اور ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، مالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عالمگیر بازئی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سرہ غڑگی میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، معتبرین، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت اور عوامی وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی دراصل مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور زبانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، جس کی اصل طاقت اس کی عوام دوست سیاسی فکر میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی نظریاتی بنیاد عوام کی حقِ حاکمیت، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی، قومی برابری اور وسائل پر قوموں کے حقِ اختیار پر قائم ہے، اور یہی وہ فکر ہے جو تیزی سے بلوچستان کے طول و عرض میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور باہمی احترام نہ صرف بلوچستان کی سماجی حقیقت ہے بلکہ یہی اس صوبے کی پائیدار ترقی، سیاسی استحکام اور خوشحالی کی ضامن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں اس ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، دراصل وہ بلوچستان کے اجتماعی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حاجی عالمگیر بازئی نے یہاں سے انتخابات میں حصہ لیا اور عوامی جلسے میں انہوں نے خود بھی شرکت کی۔ اس حلقے میں نیشنل پارٹی کو مزید منظم اور متحرک کیا جائے گا۔ ظہرانے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی، مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی، صوبائی صدر اسلم بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی، ایم این اے پھلین بلوچ، ایم پی اے چیئرمین خیر جان بلوچ، مرکزی ترجمان علی احمد لانگو، چیئرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ، ممبران مرکزی کمیٹی چیئرمین محراب بلوچ، میر عبدالخالق بلوچ، نیاز بلوچ، حاجی عطا محمد بنگلزئی، حاجی عبدالصمد بلوچ، خیر بخش بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، صوبائی یوتھ سیکرٹری محمود رند، ورکنگ کمیٹی کے ممبر فدا جان بلیدی، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، عثمان بلوچ، شازیہ لانگو، محمد قاسم لانگو، عنایت بزدار، عارف کرد، عیوض کشتمند، بلال لانگو، ضمیر بلوچ سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔ حاجی عالمگیر بازئی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *