Banner

جعلی و مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن: 50 سے زائد خوراک کے مراکز جرمانہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جعلی و مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن: 50 سے زائد خوراک کے مراکز جرمانہ
کوئٹہ کے مختلف مضافات اور گوادر میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران 50 سے زائد کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔ انسپیکشن ٹیموں کی جانب سے معمولی نقائص پر 65 مراکز اور پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔جرمانہ کیے جانے والے مراکز میں بیکریاں، بیکنگ یونٹس، ہوٹل و ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ کارنرز، آئس کریم شاپس اور سپر و جنرل اسٹورز شامل ہیں، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات ، مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر معیاری و مضرِ صحت اشیاء کی فروخت سامنے آئی۔کارروائیوں کے دوران بی ایف اے حکام نے معروف برانڈ کے جعلی مصالحہ جات کے سینکڑوں پیکٹس برآمد کیے جبکہ ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، بسکٹ، نمکو اور بچوں کی زائد المیعاد خوراک بھی ضبط کر کے موقع پر تلف کر دی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان بی ایف اے نے مزید کہا کہ شہری غیر معیاری یا مشکوک اشیاء کی فروخت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے، جبکہ کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور مقررہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

جعلی و مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن: 50 سے زائد خوراک کے مراکز جرمانہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us