Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

کرپٹو کرنسی چوری کی کوشش: شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز کا امریکا پر بڑا سائبر حملہ

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک بڑے سائبر حملے کے دوران ہیکرز نے ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کے اکاؤنٹ تک عارضی رسائی حاصل کر کے متعدد اداروں کو متاثر کیا، جس کا مقصد کرپٹو کرنسی کی چوری بتایا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے اس حملے میں ہیکرز تقریباً تین گھنٹوں تک اوپن سورس سافٹ ویئر “ایگزیوس” کے مینٹینر کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے سافٹ ویئر استعمال کرنے والی کمپنیوں کو مشکوک اپڈیٹس بھیج دیں۔

رپورٹس کے مطابق “ایگزیوس” سافٹ ویئر صحت، مالیات اور دیگر اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، جبکہ کئی کرپٹو کرنسی کمپنیاں بھی اسی سسٹم پر انحصار کرتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس حملے کا الزام شمالی کوریا سے وابستہ ہیکرز پر عائد کیا جا رہا ہے، جو ماضی میں بھی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی چوری میں ملوث رہے ہیں۔

گوگل کی ملکیت میں سائبر سیکیورٹی فرم “مینڈیئنٹ” نے بھی اس واقعے کو سپلائی چین حملہ قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا کے ہیکنگ گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر چارلس کارماکل کے مطابق ہیکرز اس رسائی کو کرپٹو کرنسی چوری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس حملے کے اثرات فوری طور پر مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں گے اور اس کے حقیقی نقصانات کا اندازہ لگانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اب تک کم از کم 12 کمپنیوں کے 135 ڈیوائسز متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم اصل تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی کوریا سے منسوب سپلائی چین سائبر حملوں کی ایک اور بڑی مثال ہے، جبکہ جدید دور میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال اور سافٹ ویئر سیکیورٹی میں کمزور نگرانی کے باعث ایسے حملوں کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز گزشتہ برسوں میں بینکوں اور کرپٹو کمپنیوں سے اربوں ڈالر چرا چکے ہیں، جبکہ 2023 میں وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی بڑی حد تک فنڈنگ انہی سائبر چوریوں سے ہوتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *