Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

احمد خان اچکزئی کی کوششوں سے سیگی اور ترین قبائل میں دو ماہ کیلئے جنگ بندی کا معاہدہ

احمد خان اچکزئی کی کوششوں سے سیگی اور ترین قبائل میں دو ماہ کیلئے جنگ بندی کا معاہدہ

پشتون بیلٹ کے عمائدین احمد خان اچکزئی کے مصلحتی کردار کی بھرپور تائید اور عملی تعاون کا اعلان۔

خونریزی کا خاتمہ ترجیح ہے، فریقین کے معتبرین امن کیلئے ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔احمد خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ (اچکزئی ہاؤس گلستان) ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیت احمد خان اچکزئی کی مدبرانہ کوششیں رنگ لے آئیں، سیگی اور ترین قبائل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری خونی تنازع دو ماہ کیلئے جنگ بندی میں تبدیل ہو گیا۔ احمد خان اچکزئی نے روایتی پشتون ولی اور اسلامی بھائی چارے کے جذبے کے تحت دونوں قبائل کے درمیان نہ صرف سیز فائر کرایا بلکہ علاقے کے بااثر معتبرین کو اپنی ضمانت اور کنٹرول میں لے کر مستقل مصلحت اور صلح کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس انسانی اور اسلامی ہمدردی کے اقدام کو پشتون بیلٹ کی تمام اقوام اور مکاتبِ فکر نے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ احمد خان اچکزئی نے اپنی سیاسی بصیرت سے ایک بڑے انسانی المیے کو ٹال دیا ہے۔ اس موقع پر پشتون بیلٹ کے مختلف قبائل کے عمائدین نے احمد خان اچکزئی سے ملاقاتیں کیں اور نہ صرف ان کا شکریہ ادا کیا بلکہ مصلحتی عمل میں اپنے مکمل اور عملی تعاون کا پختہ عزم بھی دہرایا۔احمد خان اچکزئی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پشتونوں کا خون بہنا ہمارے لیے ناقابلِ برداشت ہے، اسلام اور ہماری روایات ہمیں امن کا درس دیتی ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ معتبرین کو اعتماد میں لینے کا مقصد صلح کے عمل کو کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچانا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے اس پیشرفت کو خطے کی ترقی اور قبائلی عداوتوں کے خاتمے کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دو ماہ جنگ بندی کے دوران فریقین کے مابین تمام تصفیہ طلب معاملات کو جرگہ سسٹم کے ذریعے مستقل طور پر حل کر لیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *