Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلاناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلان

ارتھ آور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنیاں بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے پیغام کے ساتھ ارتھ آور منایا گیا، جس میں شہریوں اور اداروں نے بھرپور شرکت کی۔

ملک بھر میں رات 8:30 سے 9:30 بجے تک غیر ضروری روشنیاں بند رکھی گئیں، جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اہم سرکاری و نجی عمارات کی لائٹس بھی بجھا دی گئیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم آفس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی روشنیاں بند رہیں، جبکہ لاہور میں واپڈا ہاؤس اور پنجاب اسمبلی، اور کراچی میں موہاٹا پیلس پر بھی علامتی طور پر لائٹس بند کی گئیں۔

ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی مختلف اداروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ لاہور میں جاری پی ایس ایل میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس چند منٹ کے لیے بند کر کے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

ارتھ آور کا آغاز 2007 میں ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (WWF) نے کیا تھا اور آج یہ مہم 190 سے زائد ممالک میں منائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *